Razm e Zindagi

 980

رزمِ زندگی

ڈاکٹر مبشر حسن کا ذہن ہر سماجی اور اقتصادی مسئلہ پر نہایت صاف ہے۔ انہوں نے بغیر کسی ایچ پیچ اور اُلجھاﺅ کے نہایت واضح اور رواں انداز میں اپنی بات کہی ہے۔ ان کا علم واقعی ایک بڑے انقلابی دانشور کا علم ہے۔ ”رزمِ زندگی“ ایسی کتاب ہے جو کسی مصنف کی زندگی بھر کی کہانی ہو سکتی ہے۔ ہر بات سلیقے اور قرینے سے کہی گئی ہے۔ خیال الفاظ کی بیساکھیوں کے سہارے آگے نہیں بڑھتا بلکہ الفاظ، خیال کی تخلیق و تعمیر میں چونے اور گارے کا کام دیتے ہیں۔ یہ انقلابی خیال کا انقلابی سفر ہے۔

ڈاکٹر مبشر حسن نے ملکوں ملکوں عوام میں طبقاتی شعور کی بیداری، طبقاتی جدوجہد میں شرکت اور اس کے اثرات کا بڑی عمیق نظری، پختہ تاریخی شعور اور کامل فکری دیانت سے مطالعہ اور تجزیہ کیا ہے۔ ان کے اخذ کردہ نتائج کی صحت پر حرف گیری کی گنجائش نہیں ہے۔ ڈاکٹر مبشر حسن کے لہجے میں ٹھہراﺅ ہے۔

ظلم و استحصال سے گہری نفرت کے باوجود وہ کہیں جذباتیت کا شکار نہیں ہوئے۔ ”رزمِ زندگی“ اپنے موضوع ،مواد اور اسلوب کے لحاظ سے ایک فکر انگیز و بصیرت افروز تصنیف ہے۔ مفاد پرستی کے اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارنے والوں تک اس کی روشنی نہ پہنچے، لیکن شعورو آگہی کے اس دور کے تقاضوں کو سمجھنے والوں کے لیے اس کا مطالعہ وسعت فکر و عمق نظر کا موجب ہو گا۔

Author

رزمِ زندگی

ڈاکٹر مبشر حسن کا ذہن ہر سماجی اور اقتصادی مسئلہ پر نہایت صاف ہے۔ انہوں نے بغیر کسی ایچ پیچ اور اُلجھاﺅ کے نہایت واضح اور رواں انداز میں اپنی بات کہی ہے۔ ان کا علم واقعی ایک بڑے انقلابی دانشور کا علم ہے۔
”رزمِ زندگی“ ایسی کتاب ہے جو کسی مصنف کی زندگی بھر کی کہانی ہو سکتی ہے۔ ہر بات سلیقے اور قرینے سے کہی گئی ہے۔ خیال الفاظ کی بیساکھیوں کے سہارے آگے نہیں بڑھتا بلکہ الفاظ، خیال کی تخلیق و تعمیر میں چونے اور گارے کا کام دیتے ہیں۔ یہ انقلابی خیال کا انقلابی سفر ہے۔

ڈاکٹر مبشر حسن نے ملکوں ملکوں عوام میں طبقاتی شعور کی بیداری، طبقاتی جدوجہد میں شرکت اور اس کے اثرات کا بڑی عمیق نظری، پختہ تاریخی شعور اور کامل فکری دیانت سے مطالعہ اور تجزیہ کیا ہے۔ ان کے اخذ کردہ نتائج کی صحت پر حرف گیری کی گنجائش نہیں ہے۔ ڈاکٹر مبشر حسن کے لہجے میں ٹھہراﺅ ہے۔

ظلم و استحصال سے گہری نفرت کے باوجود وہ کہیں جذباتیت کا شکار نہیں ہوئے۔ ”رزمِ زندگی“ اپنے موضوع ،مواد اور اسلوب کے لحاظ سے ایک فکر انگیز و بصیرت افروز تصنیف ہے۔ مفاد پرستی کے اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارنے والوں تک اس کی روشنی نہ پہنچے، لیکن شعورو آگہی کے اس دور کے تقاضوں کو سمجھنے والوں کے لیے اس کا مطالعہ وسعت فکر و عمق نظر کا موجب ہو گا۔

Author

Book Author

ISBN

No. of Pages

Format

Publishing Year

Language

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Razm e Zindagi”

Jumhoori Publications

Jumhoori Publications delivers thought-provoking works in politics, philosophy, and culture.
Connecting global voices, it promotes knowledge, dialogue, and progressive ideas.

Useful Information

Contact Info.

Ⓒ 2025  powered by AXCESS

Sales

Typically replies within a day

Hello, Welcome to Jumhoori Publications. Please click below to order via WhatsApp.

Scroll to Top