ضمیر
ترک ادیب کا شاہکار ناول
حاقان گوندائے ترک ادب میںناول نگاری کے حوالے سےمنفرد موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں ۔ ترک ادب میں موضوعاتی حوالے سے وہ ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ زیر نظر ناول ’’ ضمیر ‘‘ اُن کے سرفہرست ناولوں میں سے ایک ہے ۔ جنگ کے سبب ہجرت کا عذاب سہنے والے کرداروں کے گرد گھومتا یہ ناول متحارب قوتوں کے ساتھ ساتھ جنگ زدہ مہاجروں کی فلاح کے لیے سرگرم فلاحی اور امن تنظیموں کو جس انداز سے بے نقاب کرتا ہے ، وہ اس ناول کی روح ہے ۔
ایک مہاجر کیمپ میں پیدا ہونے والے بچے ، ضمیر جس کا چہرہ ایک بم دھماکے کے سبب بری طرح زخمی ہو جاتا ہے ، کا مسخ شدہ چہرہ سماج، جنگ اور امن کی قوتوں کے چہرے بے نقاب کرتا ہے۔جنگ سے بد حال اور بےگھر لوگوں کے لیے سرگرم تنظیمیں اور تحریکیں ان مہاجرین کی بے بسی کی سوداگر ہیں ۔

Reviews
There are no reviews yet.