Author
مجھ سے جو ہو سکا
حسین نقی کی بڑی متحرک زندگی ہے ۔ انہوں نے کراچی سے طلبہ سیاست کا آغاز کیا جس نے ملک کے آمروں کو شکست پر مجبور کردیا۔ اس کے بعد صحافت میں کسی بھی حکمران کے خوف سے آزادہوکر جو دیکھا اور محسوس کیا وہ لکھا ۔ صحافت میں قدم رکھاتو اسی بہادری سے کردار ادا کیا ۔ جیسے طلبا سیاست میں پھراردو اور انگریزی صحافت میں تو جو کیا سو کیا ، پاکستان میں پہلے پنجابی روزنامے کا اجرا بھی حسین نقی ہی نے کیا ۔ اوراب تک انسانی اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں اپنے مخصوص انداز میں حصہ ڈال رہے ہیں ۔ حسین نقی ایک طرز زندگی ہے ، استقامت، بہادری اور تسلسل، اس لیے وہ پاکستان بھر میں نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ۔
زیر نظر کتاب’’مجھ سے جو ہوسکا‘‘ حسین نقی کی سوانح حیات تو ہےہی مگر اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ستر سالہ سیاسی اور سماجی تاریخ کی داستانیں بھی اپنے اندر لیے ہوئے ہے ۔ یہ اپنی طرز کی منفرد اور جامع سوانحِ حیات ، اس حوالے سے یہ کتاب پاکستان میں طلبہ سیاست، صحافت، سیاسی، انسانی اور عوامی حقوق کی بے لاگ گواہ اور مستند دستاویز ہے ۔

Reviews
There are no reviews yet.