Sindh Ki Pasmandagi

 740

سندھ کی پسماندگی

حقائق و اسباب

نصیر میمن ایک معروف مصنف اور سوشل ڈویلپمنٹ کے ماہر ہیں۔ وہ سندھی زبان میں پانچ کتابیں تحریر کرچکے ہیں۔ نصیر میمن سماجی ترقی اور طرزِحکمرانی سے متعلق مختلف سندھی اور انگریزی اخبارات میں لکھتے رہتے ہیں۔ ان کے مضامین غیر جانب دار، با مقصد، لفاظی سے عاری اور دلیل سے بھرپور ہوتے ہیں۔

’’سندھ کی پسماندگی‘‘ ان کے سندھ کو درپیش مسائل سے متعلق اخبارات میں وقتاً فوقتاً شائع ہونے والے مضامین کا مجموعہ ہے۔ ان مضامین میں مصنف نے سندھ کے سماجی حالات، معاشی مشکلات اور پسماندگی کے اصل اسباب قارئین کے سامنے لانے کے لیے بے حد غیر جانب دارانہ انداز میں تجزیہ پیش کیا ہے ۔

پسماندگی کی نشاندہی اور اس کے اسباب پر بحث کرنے کے ساتھ ساتھ وہ ایسی ترقی اور ٹیکنالوجی کے خلاف ہیں ، جو بُرے ماحولیاتی اثرات کا باعث بنے۔ ان مضامین کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ نصیر میمن نے اس مسائل کے حل کے راستے کا تعین بھی کیا ہے۔ یہ مضامین سندھی اور غیر سندھی میں جاری چپقلش اور دیہی سند ھ اور سندھ کے متوسط طبقے کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو بھی بیان کرتے ہیں۔ کتاب میں صوبائی خود مختاری ، مختلف قومیتوں سے دانستہ یا نادانستہ روا رکھی جانے والی نا انصافی اور امتیازی سلوک اور صوبائی وسائل پر حق ملکیت کو بھی زیر بحث لایا گیا ہے۔

Author

ISBN

No. of Pages

Format

Publishing Year

Language

Book Author

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Sindh Ki Pasmandagi”

Jumhoori Publications

Jumhoori Publications delivers thought-provoking works in politics, philosophy, and culture.
Connecting global voices, it promotes knowledge, dialogue, and progressive ideas.

Useful Information

Contact Info.

Ⓒ 2025  powered by AXCESS

Sales

Typically replies within a day

Hello, Welcome to Jumhoori Publications. Please click below to order via WhatsApp.

Scroll to Top