Lala e Istanbul

 980

لالۂ استنبول

عثمانی گُلِ لالہ کی ایک داستان

اِسکندر پالا، ترکی میں اس قدر مقبول ناول نگارہیں کہ ان کی کامیابیوں کے اعزاز میں دی ٹرکش پیٹنٹ انسٹی ٹیوٹ ’’اِسکندر پالا‘‘کو برانڈ نیم کے طور پر رجسٹر کرچکا ہے۔ انہوں نے عثمانی دیوان ادب میں پی ایچ ڈی کی اور ان کے تحریرشدہ ناولوں، افسانوں، ادبی مقالوں اور مضامین کے باعث قارئین دیوان ادب کو ایک نئی روشنی میں دیکھنے کے قابل ہوئے۔

عثمانی ادب پر ان کے سیمینار تواتر سے منعقد ہوتے رہتے ہیں جن سے سامعین کی ایک بڑی تعداد مستفید ہوتی ہے۔ ان کے آبائی شہر اوشاک میں انہیں عوامی ووٹ سے ’’عوامی شاعر‘‘ کا خطاب عطا کیا گیا۔ ان کے ناولوں پر انہیں متعدد ادبی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ 2013ء میں انہیں ادب کے شعبے میں صدارتی کلچر اینڈ آرٹس گرینڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

لالہؑ استنبول: ان کے ناول ٹیولپ آف استنبول کا اردو ترجمہ ہے جو ترکی زبان میں کترے آئ ماٹم کے نام سے شائع ہوا۔ یہ ناول سلطنت ِ عثمانیہ کے گُلِ لالہ دَور اور پیٹرونا خلیل کی بغاوت کے پس منظر میں لکھا گیا ہے۔ ناول کی کہانی استنبول میں گُلِ لالہ کی ایک نایاب قسم کی دریافت اور کاشت کے گرد گھومتی ہے۔

ناول میں تاریخی وسیاسی واقعات کے تیز بہائو کے ساتھ ساتھ ایک قتل کے اسرار کو بھی حل کیا گیا ہے، دو محبت کرنے والے جو اپنے عشق کی ابتدا میں ہی جدا ہوگئے۔مزید برآں عثمانی دور کے شاہی محلات کی داخلی زندگی کی جھلک کے ساتھ ساتھ طاقت کے تین مراکز، ینی چری بیرکوں، درویش خانقاہوں اور حمام کے بھٹی خانوں کی زندگی کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔

اِسکندر پالا نے اُس دَور کے استنبول کی شان و شوکت اور اسرار کی بہترین لفظی عکاسی کی ہے جب پوری دنیا اس کی فوجی، سیاسی اور فنکارانہ کامیابیوں سے سحر زدہ تھی۔

Author

ISBN

No. of Pages

Format

Publishing Year

Language

Book Author

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Lala e Istanbul”

Jumhoori Publications

Jumhoori Publications delivers thought-provoking works in politics, philosophy, and culture.
Connecting global voices, it promotes knowledge, dialogue, and progressive ideas.

Useful Information

Contact Info.

Ⓒ 2025  powered by AXCESS

Sales

Typically replies within a day

Hello, Welcome to Jumhoori Publications. Please click below to order via WhatsApp.

Scroll to Top