سلیمان عالیشان
تاریخ سلطنت عثمانیہ
یہ کتاب ہیرالڈ لیمب کی تصنیف سلیمان دی میگنیفیشنٹ کا اردو ترجمہ ہے۔ ’’سلیمان عالیشان‘‘ عثمانی سلطنت کے دسویں سلطان، سلیمان عالیشان کے دَور پر روشنی ڈالتی ہے جو ترقی، خوش حالی، وسعت سلطنت اور قانونی اصلاحات کے حوالے سے عثمانی سلاطین کے سب ادوار میں نمایاں ہے۔ یورپ میں اِس عثمانی سلطان کو سلیمان دی میگنیفیشنٹ پکارا جاتا ہے اور عرب دنیا میں، ’’القانونی سلطان سلیمان‘‘۔ سلیمان عالیشان نے عثمانی سلطنت کی سرحدوں کو ویانا تک وسعت دی۔
سلیمان عالیشان نے عثمانی سلطنت کو ازسر نو قانونی اصلاحات سے متعارف کروایا، جس میں تعلیم، ٹیکس کا نظام اور فوجداری قانون بھی شامل ہیں۔ بعد میں آنے والے تمام ادوار میں سلیمان عالیشان کی متعارف کروائی گئی یہ اصطلاحات سلطنت عثمانیہ میں رائج رہیں۔ سلطان علم و ادب کا دلدادہ اور مختلف زبانوں پر عبور رکھتا تھا،جن میں عربی، فارسی، سربیائی اور اوئی غر زبانیں شامل ہیں۔سلیمان عالیشان، سلطنت عثمانیہ کے سنہری دَور کی تاریخ کا ایک شان دار باب ہے۔ سلیمان عالیشان کو آج بھی مشرق و مغرب میں تاریخ کے ایک زندہ کردار کے طور پر جانا جاتا ہے۔

Reviews
There are no reviews yet.